اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: مکر سکرانتی کا تہوار دھوم دھام سے منایا گیا

راجستھان میں مکر سکرانتی کا تہوار آج دھوم دھام کے ساتھ منایا جارہا ہے اس موقع پر مذہبی پروگرام کے ساتھ ساتھ مختلف پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

راجستھان: مکر سکرانتی کا تہوار دھوم دھام سے منایا گیا
راجستھان: مکر سکرانتی کا تہوار دھوم دھام سے منایا گیا

By

Published : Jan 14, 2020, 4:30 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی پتنگ بازی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس خاص دن کے موقع پر آج جے پور کے جل محل علاقے میں محکمہ سیاحت کی جانب سے کائٹ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔

راجستھان: مکر سکرانتی کا تہوار دھوم دھام سے منایا گیا

اس کائٹ فیسٹیول میں مختلف ممالک کے ساتھ بھارتی سیاح نے بھی حصہ لیا اور یہاں پتنگ بازی کا لطف اٹھایا۔ اس پروگرام کا افتتاح وزیر سیاحت وسوندر سنگھ بسنگھ نے کی۔

راجستھان: مکر سکرانتی کا تہوار دھوم دھام سے منایا گیا

پروگرام میں جن لوگوں نے فتح حاصل کی، ان تمام لوگوں کو محکمہ کی جانب سے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر کثیر تعداد میں الگ الگ علاقوں کے لوگ یہاں پر موجود رہے۔

راجستھان: مکر سکرانتی کا تہوار دھوم دھام سے منایا گیا

وزیر سیاحت وسوندر سنگھ نے کہا کہ 'بھارت کی پہچان ہے کہ یہاں پر تمام مذہب کے لوگ سبھی تہوار کو دھوم دھام کے ساتھ مناتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details