ریاست راجستھان کے بیکانیر شہر کے علاقہ کولایت اور گولہباری کے درمیان سڑک حادثے میں ایک ٹرک اور ڈمپر میں ٹکر سے آگ لگ گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ 'دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور آتشزدگی کا شکار ہوگئے۔'
اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع واردات پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے تھوڑی دیر میں آگ پر قابو پا لیا اور دونوں ڈرائیور کی لاش کو باہر نکالا۔