اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاڑی کی ٹکر سے تین نوجوان ہلاک - موٹرسائیکل پرسوار تین نوجوان ہلاک

راجستھان میں چرو ضلع کے سدھ مکھ پولیس تھانہ علاقے میں گزشتہ روز نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پرسوار تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔

نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تین نوجوان ہلاک

By

Published : Nov 25, 2019, 3:07 PM IST

اسٹیشن انچارج دھرم سنگھ نے آج بتایا کہ 'سنجے سنگھ راجپوت، گجندر سنگھ راجپوت اور جئے بھگوان دیر شام سدھ مکھ - بھدر اشاہراہ سے جارہے تھے کہ موٹرسائیکل نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی۔

گجندر سنگھ اور جئے بھگوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ سنجے شدید زخمی ہوگیا۔

راج گڑھ میں مرہم پٹی کے بعد اس کے گھروالے اسے حصار کے اسپتال لے گئے جہاں دیر رات اس نے بھی دم توڑ دیا۔

تینوں نوجوان، جن کی عمریں 18 سے 21 برس کے درمیان تھیں چن پورہ چھوٹا گاؤں کے رہائشی تھے۔

ادھر پولیس نامعلوم گاڑی کا پتہ لگانے کے لئے جائے وقوع کے چاروں طرف نصب سی سی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔

ابھی تک ٹکر مارنے والی گاڑی کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details