مہاراشٹر حکومت میں وزیر اور این سی پی رہنما جتیندر اوہاڑ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دینے پہنچے۔ انہوں نے حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی مزار مبارک پر عقیدت کی چادر پیش کی اور اپنے صوبے سمیت ملک میں خوشحالی کی دعا کی۔
مہاراشٹر وزیر جتیندر اوہاڑ کی درگاہ اجمیرشریف پر حاضری ظہر کی نماز کے بعد جنتی دروازہ ہو کر جتندر اوہاڑ حضرت خواجہ صاحب کے آستانہ شریف میں داخل ہوئے۔ درگاہ کے خادم سید حمایت معینی چشتی کے مذکورہ وزیر سے بے حد قریبی تعلقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گہلوت نے نیک خواہشات کے لیے ریاست کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا
درگاہ کی رسم و روایت کے مطابق سید حمایت چشتی ہی جتندر اوہاڑ اور ان کے اہل خانہ کو زیارت کرواتے ہیں، لیکن اس بار ان کے بھائی حاجی سید مقدس معینی نے جتندر اور ان کے اہل خانہ کو زیارت کروائی۔اس موقع پر جتندر اوہاڑ نے اپنے صوبے سمیت ملک میں امن وامان اور خوشحالی کی دعا مانگی۔
خواجہ صاحب کی بارگاہ میں بے حد عقیدت رکھنے والے مہاراشٹر کے وزیر جتندر اوہاڑ نے زیارت کے وقت میڈیا سے دوری بنائی رکھی۔ زیارت کے بعد وہ کچھ دیر آستانہ شریف میں ٹھرے۔