بھارتی ریاست راجستھان کے مدرسوں میں انگریزی، ہندی سمیت دیگر مضمون کی تعلیم بچوں کو دینے والے اساتذہ یعنی مدرسہ پیرا ٹیچرز کی خود کو پرماننٹ کرنے کو لے جے پور میں واقع مسلم مسافر خانے میں اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
یہ میٹنگ صبح نو بجے شروع ہوئی تھی جو شام کو چھ بجے تک جاری رہی، میٹنگ ختم ہونے کے بعد راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ذمہ داران کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا کہ ہم راجستھان حکومت کو 30 ستمبر کا وقت دیتے ہیں کہ ہم لوگوں کو پرمانینٹ کردیا جائے، اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو راجستھان میں کانگریس حکومت کے خلاف بڑی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔'
وہیں اس میٹنگ میں راجستھان کے 30 اضلاع کے ضلع صدر سمیت دیگر افراد موجود رہے، اس میٹنگ میں راجستھان کے تمام مسلم اراکین اسمبلی، راجستھان کانگریس پارٹی کے اعلیٰ رہنما سمیت دیگر لوگوں کو دعوت دی گئی تھی لیکن وہ لوگ اس میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔