مدرسہ پیرا ٹیچرس کی جانب سے یہ مورچہ راجستھان اسمبلی میں وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا کی جانب سے مدرسہ پیرا ٹیچرس کو پرماننٹ نہیں کرنے کے جواب کو لے کر کھولا گیا ہے۔
مدرسہ پیرا ٹیچرس نے کھولا ایک مرتبہ پھر حکومت کے خلاف مورچہ - وزیر تعلیم گویند سنگھ
راجستھان کے مدرسوں میں بچوں کو ہندی، انگلش سمیت دیگر سبجیکٹ کی تعلیم فراہم کروانے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچرس ایک مرتبہ پھر حکومت راجستھان کے خلاف مورچہ کھولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
دراصل تین روز قبل گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے راجستھان اسمبلی میں ایک رکن اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے حکومت سے سوال میں کہا تھا کہ آپ لوگ مدرسہ پیرا ٹیچرس کو پرماننٹ کب کریں گے تو اس کے جواب میں گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا تھا کہ ہمارا فی الحال پیرا ٹیچرس کو پرماننٹ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس بات کو لے کر پورے راجستھان کے مدرسہ پیرا ٹیچرس کی جانب سے گزشتہ روز پورے راجستھان میں ایک ساتھ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے نام میمورنڈم دیا گیا۔
اس میمورنڈم میں یہ کہا گیا کہ آپ لوگوں کی جانب سے انتخابات سے قبل انتخابی منشور میں یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ جب کانگریس پارٹی حکومت میں آئیں گی تو آپ لوگوں کو پرماننٹ کردیا جائے گا۔ اس لئے ہم لوگوں سے اب یہ سوتیلا برتاؤ کیا جا رہا ہے۔