اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: عیدالاضحیٰ پر مدرسہ پیرا ٹیچرس تنخواہ سے محروم - Madrasa para teachers

راجستھان مدرسہ بورڈ کے افسران اور ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے 6000 سے زیادہ مدرسہ پیرا ٹیچرس کو عیدالاضحی کے موقع پر تنخواہ نہیں ملی۔

راجستھان: عیدالاضحیٰ پر مدرسہ پیرا ٹیچرس کو نہی ملی تنخواہ
راجستھان: عیدالاضحیٰ پر مدرسہ پیرا ٹیچرس کو نہی ملی تنخواہ

By

Published : Jul 22, 2021, 9:37 AM IST

راجستھان مدرسہ بورڈ کے افسران اور ملازمین کی لاپرواہی کا خمیازہ مدرسوں میں ہندی، انگریزی سمیت دیگر مضمون کی تعلیم بچوں کو دینے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچر کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

مدرسہ بورڈ کے افسران اور ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے 6000 سے زیادہ مدرسہ پیرا ٹیچرس کو عیدالاضحی کے موقع پر تنخواہ نہیں ملی اس وجہ سے ان تمام لوگوں نے مفلسی میں ہی عیدالاضحی کو منایا۔

راجستھان: عیدالاضحیٰ پر مدرسہ پیرا ٹیچرس کو نہی ملی تنخواہ

اس پورے معاملے کو لے کر مسلم تنظیموں کی جانب سے بھی غصے کا اظہار کیا گیا ہے اور راجستھان حکومت میں تعلیم وزیر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کو ٹوئٹ بھی کیا گیا ہے اور لاپرواہ افسران اور ملازمین پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان سمیت تین ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے

راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ذمہ داروں نے بتایا کہ 'ہم لوگ ویسے ہی پرمانینٹ ہونے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں اور ایسے میں اب ہماری تنخواہ بھی عیدالاضحی کے موقع پر نہیں ملی، ہم لوگوں کو تنخواہ نہیں ملنے پر صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ مدرسہ بورڈ کے افسران اور ملازمین کس طرح سے اپنے کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'مدرسہ بورڈ کے ملازمین اور افسران کا یہ رویہ بالکل غلط ہے، حکومت میں اقلیتی وزیر کو چاہیئے کی ایسے لاپرواہ لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آگے ہم لوگوں کو کسی طرح سے کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details