اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرانسفر کے بعد مدرسہ پیرا ٹیچر میں ناراضگی

راجستھان میں بچوں کو ہندی انگریزی سمیت دیگر مضمون پڑھانے والے 27 مدرسہ پیرا ٹیچر کا تبادلہ کردی گیا جس کی وجہ انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ذریعی اپنی آواز کو اقلیتی وزیر تک پہنچانے کی کوشش کی ہے
ای ٹی وی بھارت کے ذریعی اپنی آواز کو اقلیتی وزیر تک پہنچانے کی کوشش کی ہے

By

Published : Jan 5, 2021, 12:34 PM IST

ریاست راجستھان کے کے دارالحکومت جے پور کے مدارس میں بچوں کو ہندی انگریزی سمیت دیگر مضامین کی تعلیم دینے والے 27 مدرسہ پیرا ٹیچر کا گزشتہ شب راجستھان مدرسہ بورڈ کی جانب سے تبادلہ کردیا گیا۔

ٹرانسفر کے بعد مدرسہ پیرا ٹیچر میں ناراضگی

واضح رہے کہ 27 مدرسہ پیرا ٹیچر کا تبادلہ ہونے کے بعد اب دیگر مدرسہ پیرا ٹیچر جو اپنے تبادلے کی امید لگائے بیٹھے تھے ان ان میں ناراضگی نظر آرہی ہے، اسی ضمن آج راجستھان کی اقلیتی وزیر سے راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر ملاقات کریں گے۔

راجستھان مدرسہ بورڈ کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق 27 مدرسہ پیرا ٹیچر کا تبادلہ گزشتہ شب کو کردیا گیا ہے۔

ٹرانسفر کے بعد مدرسہ پیرا ٹیچر میں ناراضگی

تقریباً چار سو مدرسہ ٹیچر یہ امید لگائے بیٹھے تھے کہ ان کا بھی تبادلہ کیا جائے گا لیکن ان تمام مدرسہ ٹیچر کی امید پر اس وقت پانی پھِر گیا جب مدرسہ بورڈ کی جانب سے محض 27 پیرا ٹیچر کے تبادلے کردیے گئے۔

ان تبادلوں میں خاص بات یہ رہی کہ اس فہرست میں خاتون پیرا ٹیچر کو توجہ دی گئی اور 27 میں سے 24 خاتون پیرا ٹیچر کے اس تبادلے کی فہرست میں شامل ہیں۔

ٹرانسفر کے بعد مدرسہ پیرا ٹیچر میں ناراضگی

وہیں جن مدرسہ پیرا ٹیچر کا تبادلہ نہیں ہوا ہے ان لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعی اپنی آواز کو اقلیتی وزیر تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

ان مدرسہ پیرا ٹیچرز کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ میں ناانصافی ہوئی ہے اس لیے وہ لوگ انصاف چاہتے ہیں اس وجہ سے ہم گزشتہ روز بھی راجستھان کے اقلیتی وزیر صالح محمد سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ گئے تھے اور آج بھی ایک بار پھر ان سے ملاقات کریں گے اور جو بھی مسائل ہیں انہیں وہ اقلیتی وزیر کے درمیان رکھیں گے۔

ہندی انگریزی سمیت دیگر مضمون پڑھانے والے 27 مدرسہ پیرا ٹیچر کا تبادلہ

ان پیرا ٹیچر کا کہنا ہے کے لوگوں کا تبادلہ نہیں ہونے کا بےحد افسوس ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ذریعی اپنی آواز کو اقلیتی وزیر تک پہنچانے کی کوشش کی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقلیتی وزیر صالح محمد کی رہائشگاہ پر کثیر تعداد میں مدرسہ پیرا ٹیچر پہنچے تھے اور اپنے تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا اس کے بعد بھی ان کے مطالبات پورے ہیں کیے گئے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details