درالحکومت جے پور پہنچنے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 91 بتائی جارہی ہے، یہ تمام اراکین اسمبلی یہاں سے بس کے ذریعے روانہ ہوکر جےپور کے دہلی روڈ پر واقع ایک ریستورانٹ پہنچیں گے، ان سبھی سے ملاقات کرنے کے لیے خود ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت دارالحکومت جے پور کے ایئرپورٹ پر پہنچے۔
مدھیہ پردیش کے 91 اراکین اسمبلی جے پور ائیرپورٹ پہنچے
ریاست مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی رشہ کشی کے درمیان مدھیہ پردیش کے اراکین اسمبلی راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع سانگانیر ایئرپورٹ پر پہنچے ۔
جے پور ایئرپورٹ سے تمام اراکین اسمبلی کو سخت سکیورٹی کے دوران ریستورانٹ کے لیے روانہ کیا گیا، حالانکہ یہ صبح11بجے پور ائرپورٹ پر پہنچنے والے تھے لیکن ایک بجے کے بعد جے پور پہنچے، اس درمیان پولیس محکمے کے تمام اعلیٰ افسران موجود رہے اور ایئرپورٹ سے ریستورانٹ تک کے راستے میں جگہ جگہ پر پولیس کے جوان تعینات کیے گئے ہیں، وہی جے پور ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے وزراء کانگریس کے رہنما سمیت دیگر افراد پہنچے ۔
مدھیہ پردیش کے رکن اسمبلی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی درمیان بتایا کہ جیوتی رادتیہ سندھیا کا کانگریس سے استعفے دینے کے بعد کوئی بھی اثر نہیں پڑنے والا، رکن اسمبلی کے مطابق بس کچھ وقت بعد یہ پتہ چل جائے گا، جمہوریت کو ختم کرنے کا کام ہمیشہ ہی بی جے پی کرتی ہے اور اس بار بھی یہی کام انھوں نے کیا ہے۔