اردو

urdu

ETV Bharat / state

Madarsa Para Teachers مدرسہ پیرا ٹیچروں کا حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے کی دھمکی - حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے کی دھمکی

راجستھان میں غیر مستقل مدرسہ پیرا ٹیچروں نے مستقل ملازمت کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے کی دھمکی دی ہے۔Madarsa Para Teachers

مدرسہ پیرا ٹیچروں کا حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے کی دھمکی
مدرسہ پیرا ٹیچروں کا حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے کی دھمکی

By

Published : Oct 27, 2022, 5:04 PM IST

جے پور:راجستھان میں غیرمستقل پیرا ٹیچروں نے تعلیم محکمہ، صحت محکمہ اور سیکریٹریٹ محکمہ میں عارضی طور پر اپنی خدمات انجام دینے والے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کے فیصلے کی پر زور مخالفت کرتے ہوئے احتجاجی دھرنے کی دھمکی دی ہے۔Madarsa Para Teachers Threaten To Protest Against Rajasthan Government

مدرسہ پیرا ٹیچروں کا حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے کی دھمکی

مدرسہ پیرا ٹیچروں نے کہاکہ راجستھان کی حکومت نے مدرسہ پیرا ٹیچروں کی ملازمت مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن عرصہ گزر جانے کے اس پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے مدرسہ پیرا ٹیچروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

مدرسہ پیرا ٹیچروں کا حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے کی دھمکی

مزید پڑھیں:Hate Speech Case نفرت انگیز تقریر کیس میں اعظم خان مجرم قرار، رام پور کی عدالت سہ پہر تین بجے سنائے گی سزا

مدرسہ پیرا ٹیچرس کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو راجستھان حکومت کی جانب سے اس بات کا بھروسہ دلایا گیا تھا کہ آپ لوگوں کو جلد ہی مستقل کر دیا جائے گا، لیکن ایک لمبا عرصہ گزرنے کے باوجود اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔اس لئے اب ہم ایک مرتبہ پھر راجستھان حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے، Madarsa Para Teachers Threaten To Protest Against Rajasthan Government

ABOUT THE AUTHOR

...view details