اردو

urdu

ETV Bharat / state

Madarsa Para Teachers Felicited یوم اساتذہ کے موقع پر مدرسہ پیراٹیچر کا استقبال

راجستھان کے مختلف اضلاع میں جوش وخروش کے ساتھ یوم اساتذہ منایا گیا۔ مختلف اضلاع میں ثقافتی اور ادبی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مدرسہ پیرا ٹیچروں کو بھی استقبالیہ دیا گیا۔ madarsa Para Teachers Felicited

madarsa Para Teachers Felicited
madarsa Para Teachers Felicited

By

Published : Sep 5, 2022, 7:38 PM IST

جے پور:راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع بیڈلا آڈیٹوریم میں یوم اساتذہ کے موقع پرتقریب کا اہتمام کیاگیا۔وہیں۔راجستھان کے مدرسوں کی بات کی جائے تو پہلی مرتبہ مدرسہ میں بچوں کو ہندی، انگلش سمیت دیگر سبجیکٹ کے اساتذہ یعنی مدرسہ پیرا ٹیچرس کو استقبال کیا گیا۔

یوم اساتذہ کے موقع پرمدرسہ پیراٹیچر کا استقبال

وہیں مدرسوں میں چل رہے ان پروگرام کو لے کر راجستھان حکومت میں کابینہ وزیر صالح محمد کی جانب سے بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔وزیر صالح محمد نے کہا کہ جے پورے میں یوم اساتذہ زبردست جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔اس موقع پر میں تمام اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کے راجستھان کے مدرسوں میں جو اساتذہ پڑھاتے ہیں۔ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔وہ ااپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سے نبھاتے ہیں۔ان کے کاموں کی تعریف کرنی چاہئے ۔

وہیں دوسری طرف انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اچھا اور بہترین کام کرتے ہیں۔ان تمام لوگوں کو کانگریس پارٹی کی جانب سے ہمیشہ ہی انعام دیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Usha Sharma on Rural Olympics دیہی اولمپکس دیہی صلاحیتوں کے لیے ترقی کا ایک موقع

انہوں نے کہا کہ 5 ستمبر کے موقع پر مختلف اضلاع میں الگ الگ طرح کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔تمام لوگوں میں اس کو لے کرجوش و خروش پایا جارہا ہے۔مستقبل میں راجستھان حکومت کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کچھ بہتر کرنے کا منصوبہ ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details