کورونا کے قہر کے درمیان مدرسوں میں پڑھانے والے پیرا ٹیچرس کو تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے انھین کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان پیرا ٹیچرس کو فروری اور مارچ کی تنخواہ نہیں ادا کی گئی ہے۔
اشوک گہلوت کو تنظیم کی جانب سے خط ارسال کیا گیا حالانکہ ان پیرا ٹیچرس کی تنخواہ کافی کم ہے لیکن کورونا کے درمیان دو ماہ کی تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے اب ان کا گزارہ کرنا بھی کافی زیادہ مشکل نظر آرہا ہے۔
اقلیتی وزیر کو خط لکھا گیا وہیں تنخواہ نہیں ملنے کی وجہ سے مدرسہ پیرا ٹیچرس تنظیم کی جانب سے ریاست راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت اور اقلیتی وزیر صالح محمد کو خط بھی لکھا گیا ہے اور خط میں جلد سے جلد تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ راجستھان میں ہندی، انگریزی سمیت دیگر مضامین پڑھانے والے اساتذہ کو پیرا ٹیچر کہا جاتا ہے، یہ پیرا ٹیچر مدرسوں میں طلبہ کو پڑھاتے ہیں۔
مدرسہ پیرا ٹیچرس تنظیم کے ریاستی صدراعظم خان پٹھان کا کہنا ہے کہ فروری اور مارچ دو ماہ کی تنخواہ میں نہیں ابھی تک نہیں ادا کی گئی ہے۔
لاک ڈاؤن کے درمیان تنخواہ سے محروم مدرسہ پیرا ٹیچر انھوں نے مزید کہا کہ ریاست کے ضلع جودھپور اور جیسلمیر سے ایک ریاست کے وزیراعلیٰ اور ایک ریاست کے اقلیتی وزیر تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے ضلع میں بھی پیرا ٹیچرس کو تنخواہ نہ ملنا حیرت کی بات ہے۔
تنظیم کے ریاستی صدر کا نے ریاستی حکومت سے جلد از جلد پیرا ٹیچرس کی تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔