اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان سیاسی بحران: دلاور کی درخواست پر منگل کو سماعت

سپریم کورٹ راجستھان میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے کانگریس میں ضم ہونے کے معاملہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی مدن دلاور کی خصوصی اجازت درخواست پر منگل کو سماعت کرے گی۔

supreme court
فائل فوٹو

By

Published : Aug 10, 2020, 8:32 PM IST

راجستھان ہائی کورٹ نے اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی کے بی ایس پی کے چھ اراکین اسمبلی کے کانگریس میں شامل ہونے کو منظوری دینے کے فیصلہ پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا،جسے بی جے پی ایم ایل اے نے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا ہے۔

جج ارون مشرا کی صدارت والی بنچ نے دلاور کی جانب سے پیش ہوئے وکیل ہریش سالوے کی دلیلیں سننے کے بعد معاملہ کو بی ایس پی ممبران اسمبلی کے تبادلے کی درخواست کے ساتھ کل کے لیےدرج کرنے کی ہدایت دی۔

اس سے قبل ہریش سالوے نے عدالت عظمیٰ کو معاملے کے پس منظر سے آگاہ کرایا۔ سالوے نے دونوں معاملو کوجوڑتے ہوئےمنگل یا بدھ کو مشترکہ سماعت کرنے کی درخواست عدالت عظمیٰ سے کی، جس کے بعد عدالت نے اس کے لیے کل کی تاریخ مقرر کی۔

مزید پڑھیں:

پائلٹ کا ابھی بھی پارٹی میں خیر مقدم ہے: رگھوویر مینا

دلاور نے بی ایس پی سے کانگریس میں گئے چھ اراکین اسمبلی کو 14اگست سے شروع مقننہ کے دوران ووٹنگ کرنے سے روکنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details