اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ناگور میں وقف کی بہت جائیداد ہے' - راجستھان کی خبریں

راجستھان مسلم وقف بورڈ کےچئیرمین نے کہا ناگور ضلع میں وقف جائیداد پر کاروائی کی جاتی ہے، تو حکومت کو بے تحاشہ آمدنی حاصل ہوگی۔

'ناگور میں وقف کی بہت جائیداد ہے'
'ناگور میں وقف کی بہت جائیداد ہے'

By

Published : Sep 22, 2020, 6:08 PM IST

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے کہا کہ ریاست کے ناگور ضلع میں مسلم وقف بورڈ کی جانب سے اگر الٹ پھیر اور بے قاعدگیوں پر کاروائی کی جاتی ہے تو اس میں اتنا فائدہ ہے کہ اس سے راجستھان حکومت کا ایک بجٹ جاری ہو سکتا ہے۔

'ناگور میں وقف کی بہت جائیداد ہے'

راجستھان مسلم وقف بورڈ کےچیئرمین ڈاکٹر خانو خان کا کہنا ہے کہ راجستھان کے ناگور ضلع میں ایک ہزار کے قریب مسلم وقف بورڈ کی زمین اور جائیداد ہے، جن میں ناگور ضلع کا ناگور شہر، ڈیڈوانہ، مڑتا، پربتسر سمیت دیگر شہر شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجستان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے اگر یہاں پر کاروائی کو عمل میں لایا جاتا ہے تو شاید اتنا پیسہ آئے گا کہ ہم اندازہ بھی نہیں لگا سکتے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنا ایک سال کا بجٹ ناگور میں کاروائی کرنے کے بعد جاری کر سکتی ہے۔

چیئرمین کا کہنا ہے کہ جلد ہی ناگور میں بڑی کارروائی کو عمل میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر خانو خان راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین بننے کے بعد وقف اراضی کے تحفظ کے لیے کئی کاروائیاں راجستھان کے مختلف مقامات پر کرچکے ہیں۔ اور وقف جائیداد میں پائی گئی بے قاعدگیوں میں ملوث افرادکے خلاف ایف آئی آر درج کروا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زراعت ایکٹ کے خلاف کانگریسی کارکنان کا مظاہرہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details