راجستھان کے دارالحکومت جے پور کا نگینہ کاروبار پوری دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے، باقاعدہجے پور سے روزانہ پرواز کے ذریعے عالمی سطح پر ان نگینوں کا کاروبار ہوتا ہے۔
مگر جب سے ملک میں کورونا وبا نے دستک دی ہے اس وقت سے یہ کاروبار بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ کورونا وبا سے قبل پرواز کے ذریعے کروڑوں روپیے کے نگینے ہر روز بیرون ممالک میں بھیجے جاتے تھے۔ ایسے میں ایک برس سے زیادہ کا عرصہ ہونے کے باوجود عالمی پرواز کو ابھی تک منظوری نہیں دی گئی ہے جس سے ان کاروباریوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔