عام طور پر سیاسی جماعتوں کے رہنما یا کارکنان جب ایک دوسرے کے خلاف کسی موضوع کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں تو اپنے مخالفین کے لئے مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔ تاہم اس کے برعکس آج ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں کانگریس پارٹی کی خواتین کارکنان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی کے دوران ’مودی حکومت زندہ باد’ کے نعرے لگے۔
دراصل راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے شہید اسمارک پر آج خاتون کانگریس کی جانب سے مہنگائی کے پیش نظر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا۔
یہ احتجاجی مظاہرہ خاتون کانگریس کی ریاستی صدر ریحانہ ریاض کی قیادت میں جاری تھا۔
اس دوران ریحانہ ریاض ڈھول بجاکر اپنا احتجاج درج کروا رہی تھیں۔ اسی احتجاجی مظاہرہ میں شامل جئے پور شہر کی کانگریس پارٹی کی خاتون صدر رانی لبنانا نے نعرے لگائے۔ اسی دوران مظاہرین نے مودی حکومت زندہ باد کہنا شروع کردیا۔