سنہ 2020 شروع ہی سے پورے دنیا کے لیے چیلنجز سے بھرا ہوا ہے، وہیں بھارت میں یہ برس اب تک کے لیے مسائل سے پر رہا ہے۔
ایک طرف کورونا وائرس کی وبا پوری شدت سے عروج پر ہے، تو دوسری طرف معاشی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ ایسے میں ٹڈی دل کے حملوں نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
راجستھان حکومت کے محکمہ زراعت نے بتایا کہ 'ٹڈیوں کے حملوں پر 14،80858 ہیکٹر علاقے میں سروے کے بعد 383 مقامات پر 11،6091 ہیکٹر زمین پر ان ٹڈیوں کے حملوں سے قابو پالیا گیا ہے'۔
ایک رپورٹ میں محکمہ نے بتایا کہ 'پہلا ٹڈیوں کا حملہ 11 اپریل کو جیسلمیر اور سرینگنگر اضلاع میں دیکھنے میں آیا تھا اور تازہ ترین حملہ 30 مئی کو الور ضلع میں ہوا'۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمے نے ٹڈیوں کے حملے پر قابو پانے کے لئے 120 نگرانی گاڑیاں، 45 گاڑیاں، 800 ٹریکٹرز میں اسپریئر لگائے اور 3200 واٹر ٹینکرز فراہم کیے ہیں۔