اردو

urdu

ETV Bharat / state

'لاک ڈاؤن کا فیصلہ غریبوں کے حق میں نہیں' - bihar news

ہندوستانی عوام مورچہ کے ترجمان دانش رضوان نے حکومت کے ذریعہ ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کو غریبوں کے حق میں پریشانی کا باعث قرار دیا ہے۔

لاک ڈاؤن کا فیصلہ غریبوں کے حق میں نہیں: دانش
لاک ڈاؤن کا فیصلہ غریبوں کے حق میں نہیں: دانش

By

Published : May 5, 2021, 7:58 AM IST

بہار حکومت کی جانب سے ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے فیصلے پر کچھ سیاسی جماعتوں نے تنقید کرتے ہوئے غریبوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اس تعلق سے ہندوستانی عوام مورچہ کے ترجمان دانش رضوان نے کہا کہ حکومت نے بلاشبہ عدلیہ کی ہدایت کے مطابق یہ فیصلہ کیا ہے لیکن اس فیصلے میں دانشمندی نہیں ہے۔

ویڈیو

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کرائے میں رہنے والوں کا کرایہ، بینکوں کے قرض کا سود معاف کریں تاکہ کسی بھی فرد کو پریشانیوں کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

دانش نے کہا کہ حکومت کو یومیہ مزدوری کرنے والوں کا خیال کرنا چاہیے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details