اجمیر شہر کے مختلف علاقوں میں بذریعہ واٹر ڈیپارٹمنٹ عوام کو وقت پر پانی نہیں سپلائی ہونے پر شہر والوں نے احتجاج کیا۔ ضلع اجمیر کے فائساگر روڈ کے مقامی باشندوں نے محکمہ واٹر ڈیپارٹمنٹ کے دفتر پہنچ کر مظاہرہ کیا۔
شہر کے دو نمبر وارڈ کے لوگوں کا الزام ہے کہ واٹر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین ان کی پانی سپلائی کی شکایت کو دور کرنے کے بجائے نظر انداز کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں آج دفتر پہنچ کر احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔