حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ اجمیر شریف پہنچنے والے زائرین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، درگاہ شریف کے نظام گیٹ کے باہر گندا نالی کا پانی بہنے کی وجہ سے، زائرین کو گندے پانی سے ہو کر گزرنا پڑ رہا ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر مقامی لوگوں نے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین کا الزام تھا کی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ گندے نالے کے پانی کا مستقل حل نہیں نکال رہی ہے، ایسے میں اجمیر درگاہ کی زیارت کو آنے والے ہزاروں عقیدت مندوں کو ناپاک پانی سے ہوکر زیارت کے لیے جانا پڑ رہا ہے۔