اردو

urdu

ETV Bharat / state

Liquor Seized in Udaipur ادے پور میں دس لاکھ روپے مالیت کی شراب ضبط - ادے پور میں شراب ضبط

ادے پور ضلع کے ٹی ڈی تھانہ علاقے میں پولیس نے گجرات میں اسمگلنگ کی جا رہی تقریباً دس لاکھ روپے کی شراب برآمد کر کے ایک نابالغ سمیت دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ Liquor Seized in Udaipur

ادے پور میں دس لاکھ روپے مالیت کی شراب ضبط
ادے پور میں دس لاکھ روپے مالیت کی شراب ضبط

By

Published : Nov 5, 2022, 2:27 PM IST

ادے پور: ریاست راجستھان کے ادے پور ضلع کے ٹی ڈی تھانہ علاقے میں پولیس نے گجرات میں اسمگلنگ کی جا رہی تقریباً دس لاکھ روپے کی ہریانہ ساخت کی شراب برآمد کر کے ایک نابالغ سمیت دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹی ڈی ایس ایچ او کملیندر سنگھ کی قیادت میں کل رات قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران آنے والی پک اپ گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔ Liquor smuggling in Gujarat

تلاشی کے دوران گاڑی میں پیاز کی بوریوں کے نیچے چھپائی گئی مختلف برانڈ کی شراب کے 99 کارٹون برآمد ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ اس شراب کی بازاری قیمت تقریباً دس لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ٹرک ڈرائیور اور ایک نابالغ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details