اشوک چاندنا نے مہم کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کے میں این ایس یو آئی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس بہترین مہم کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت راجستھان کے نوجوان جو خواب دیکھتے ہیں، وہ خواب کس طرح سے مکمل ہو سکتے ہیں بتایا جائے گا۔
اشوک چاندنا نے مزید کہا کہ، '100 فیصد میں سے 98 فیصد نوجوان اپنے خواب تک پہنچ ہی نہیں پاتے، جبکہ 92 فیصد نوجوان اپنے خواب کی طرف جاتے ہی نہیں ہے۔ نوجوانوں کو ان کے خواب کس طرح سے مکمل کرنے ہیں، اس بات کو لے کر ریچ ٹو ڈریم مہم کا آغاز کیا گیا۔
شہری انتخابات کے سوال پر اشوک چاندنا نے کہا کہ موجودہ وقت میں نوجوانوں کی کافی زیادہ اہمیت ہے، اس لئے مجھے بھی پارٹی پر پورا بھروسہ ہے کہ نوجوانوں کو آگے لانے کے لیے پارٹی بہتر سوچ رہی ہے۔