اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hazrat Ziauddin: مولانا ضیاء الدینؒ کی زندگی پر کتاب کا اجراء - جے پور کی خبر

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے چار دروازاہ علاقے میں واقع درگاہ حضرت مولانا ضیاء الدین رحمۃاللہ علیہ کا 213واں عرس مبارک عقیدت، احترام اور دھوم دھام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔Launch of book on the life of Hazrat Maulana Ziauddin

مولانا ضیاء الدینؒ کی زندگی پر کتاب کا اجراء
مولانا ضیاء الدینؒ کی زندگی پر کتاب کا اجراء

By

Published : Jun 24, 2022, 1:13 PM IST

جے پور میں عرس مبارک کے موقع پر حضرت مولانا ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی پر لکھی ہوئی ایک کتاب 'فیوزات اے ضیائی' کی افتتاح کی گئی، اس دوران درگاہ کے سجادہ نشین زین العابدین، درگاہ کے نائب سجاد نشین بادشاہ میاں، جانشین سید ضیاء الدین ضیائی، معین میاں سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔Launch of book on the life of Hazrat Maulana Ziauddin

مولانا ضیاء الدینؒ کی زندگی پر کتاب کا اجراء

وہیں آج شام کو عصر کی نماز کے بعد اجمیر درگاہ سے خادموں کی جانب سے چادر درگاہ پہنچے گی اور عقیدت کے پھول پیش کیے جائیں گے۔ درگاہ کے جانشین اور کتاب کے مصنف سید ضیاء الدین ضیائی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ اس کتاب میں حضرت مولانا ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتاب میں حضرت مولانا ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ کی پیدائش سے لے کر آخری سفر سمیت دیگر باتوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پورے ملک میں حالات چل رہ ہیں ان حالات کے مدنظر اگر حضرت مولانا ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں اتارا جائے تو اس طرح کے حالات لوگوں کے درمیان نظر نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Urs Of Maulana Ziauddin: مولانا ضیاء الدین کے سالانہ عرس کا آغاز

ABOUT THE AUTHOR

...view details