اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیرون ملک سے آنے والے ہرفرد کو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا - coronavirus in Jhunjhunu

ریاست راجستھان کے ضلع جھنجھنو میں بیرون ملک سے آنے والے ہر شخص کو اپنی معلومات اب ضلعی انتظامیہ کو دینی ہوں گی۔

coronavirus
coronavirus

By

Published : Aug 29, 2020, 8:03 PM IST

اس کے علاوہ انہیں اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کروانا پڑے گا۔

ضلع کلکٹر عمر دین خان نے آج بتایا کہ اس وقت کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر مکمل چوکسی برتی جارہی ہے۔

تاہم کچھ لوگ انتظامیہ کو بتائے بغیر بیرون ملک سے سیدھے اپنے گھر آرہے ہیں، جو ایک سنگین معاملہ ہے۔

اس سے کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

مسٹر خان نے بیرون ملک سے بیرون ملک سے آنے والے ہر شخص کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی معلومات فراہم کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا کورونا ٹیسٹ چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر، پی ایم او، متعلقہ بلاک میڈیکل اور ہیلتھ آفیسر کے توسط سے کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے:'کورونا وبا سے قبل معاشی بدانتظامی کیوں اور کیسے ہوئی؟'

انہوں نے کہا کہ اس طرح سے ہم معاشرے اور کنبہ کے افراد کو اس وبا سے بچانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جو شخص باہر سے آیا ہے اور اس کی کورونا جانچ نہیں ہوئی ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details