اجمیر شریف درگاہ کے ناظم اشفاق حسین کے مطابق کووڈ 19 کے مدنظر لنگر کی دیگ اب بک کیا جانا تو شروع کر دیا گیا ہے، لیکن بذریعہ درگاہ کمیٹی آئندہ برس تک کی دیگیں بک کی جا چکی ہے۔ ایسے میں اب کسی عقیدت مند کو دیگ پکوانی ہیں تو اسے ایک سال کا انتظار کرنا ہوگا۔
غورطلب ہے کہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں دو بڑی دیگیں ہیں، جس میں چھوٹی دیگ میں سوا سو من اور بڑی دیگ میں ڈھائی من لنگر پکایا جاتا ہے۔