اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ شریف انجمن شیخ زادگان کی جانب سے بھی زائرین کے لیے دونوں وقت لنگر کا اہتمام - زائرین کے لیے دونوں وقت لنگر

Langar For Pilgrims In Ajmer Sharif اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کا 812 واں عرس مبارک کے موقع پر ہندوستان کی تمام ریاستوں کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک سے بھی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اجمیر درگاہ شریف انجمن شیخ زادگان کی جانب سے بھی زائرین کے لیے دونوں وقت لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے,

اجمیر درگاہ شریف انجمن شیخ زادگان کی جانب سے بھی زائرین کے لیے دونوں وقت لنگر کا اہتمام
اجمیر درگاہ شریف انجمن شیخ زادگان کی جانب سے بھی زائرین کے لیے دونوں وقت لنگر کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 2:21 PM IST

اجمیر درگاہ شریف انجمن شیخ زادگان کی جانب سے بھی زائرین کے لیے دونوں وقت لنگر کا اہتمام

اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کا 812واں عرس مبارک جاری ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین اجمیر پہنچ رہے ہیں۔ اجمیر درگاہ شریف انجمن شیخ زادگان کی جانب سے بھی زائرین کے لیے دونوں وقت لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

اجمیر شریف عرس مبارک میں پہنچنے والے زائرین کو ضلع انتظامیہ اور درگاہ کمیٹی کہ انتظامات کے درمیان جیپور روڈ غریب نواز مہمان خانہ پر ٹھہرنے کا معقول انتظام کیا گیا ہے جہاں درگاہ شریف انجمن شیخ زادگان خدام خواجہ کی جانب سے ان تمام زائرین کے لیے دونوں وقت لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

انجمن شیخ زادگان کے صدر شیخ زادہ محمد سبحان چشتی کے مطابق ہر سال زائرین خواجہ کے لیے انجمن کی جانب سے عرس مبارک کے موقع پر دونوں وقت لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے اور دیگر سہولیات فراہم کرائی جاتی ہے, اس سلسلے میں ایک ٹیم جیپور روڈ غریب نواز مہمان خانہ پر ایک رجب سے چھ رجب تک اپنی خدمات انجام دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلی وسندھرا راجے سندھیا کی جانب سے 812 عرس مبارک میں چادر پیش کی گئی

انجمن شیخ زادگان کی جانب سے لنگر کے اہتمام کے علاوہ زائرین کی سہولیات کے لیے طبی اور رہائشی انتظامات بھی انجام دیے جاتے ہیں, علاوہ اس کے درگاہ کی رسول میں خصوصی طور پر عقیدت مندانے خواجہ غریب نواز کے لیے خصوصی دعا اور نیاز و نظر کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے,

ABOUT THE AUTHOR

...view details