اجمیر شریف درگاہ میں تاریخی چراغدان اب درست کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں برسات کی وجہ سے پانچ سو سالہ قدیم چراغدان گر گیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کی درگاہ شریف میں درگاہ کمیٹی کے ذریعہ نالیوں کا کام کیاجارہا تھا, تب ہی برسات کا موسم ہونے کی وجہ سے سو چراغ جلانے والا بڑا چراغدان گر گیا تھا۔غنیمت ہےکہ اس چراغدان کے گرنے پر کسی کے ساتھ کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔
کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اجمیر شریف درگاہ میں زائرین کے داخلے پر پابندی ہے، یہی وجہ ہے کہ چراغدان گرتے وقت درگاہ میں زائرین موجود نہیں تھے ورنہ بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔