ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر کے قصبہ سرواڑ میں خواجہ فخر الدین چشتیؒ کے عرس مبارک میں درگاہ انتظامیہ نے زائرین کے لیے معقول انتظام کیا ہے۔ Urs of Hazrat Khwaja Fakhruddin Chishti
پرچم کشائی رسم کے ساتھ ہی عقیدت مندوں کا سرواڑ درگاہ پہنچنا شروع ہو چکا ہے۔ درگاہ اور اس کے آس پاس کے علاقے کو خوبصورت روشنی سے سجایا گیا ہے۔ Hazrat Khwaja Fakhruddin Chishti Dargah in Sarwar
اجمیر درگاہ کے خادم سید عبدالغنی چشتی کے مطابق حضرت خواجہ فخر الدین چشتیؒ، حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے سب سے بڑے صاحبزادے ہیں جن کی سرواڑ میں درگاہ واقع ہے۔ فخر الدین چشتیؒ کے عرس کے موقع پر لاکھوں زائرین آتے ہیں اور من کی مراد حاصل کرتے ہیں۔'
سرواڑ درگاہ کے متولی کے مطابق عرس میں آنے والے عقیدت مندوں کے لیے حفاظتی انتظام کے علاوہ لنگر کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے۔'