اردو

urdu

ETV Bharat / state

Naki Taki Sarkar Dargah In Ajmer اجمیر میں وہ درگاہ جہاں شیر بھی حاضری دیتے ہیں

اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ سے تقریبا چار کلومیٹر دور خوفناک وادی میں یہ درگاہ حضرت سید نقی تقی سرکار رحمت اللہ علیہ کے نام سے مشہور ہے جہاں اکثر عقیدت مند حاضری دینے جاتے ہیں۔

اجمیر میں وہ درگاہ جہاں شیر بھی حاضری دیتے ہیں
اجمیر میں وہ درگاہ جہاں شیر بھی حاضری دیتے ہیں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 2:36 PM IST

اجمیر میں وہ درگاہ جہاں شیر بھی حاضری دیتے ہیں

اجمیر: ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں گھنی خوفناک وادیوں کے درمیان اولیاء انبیاء کرام کی بارگاہ اور درگاہ دیکھنے کو مل جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست راجستھان کے اجمیر شریف درگاہ سے محض چار کلومیٹر کے فاصلے پر مغربی جانی گھنی خوفناک وادیوں کے درمیان حضرت نقی تقی سرکار رحمت اللہ علیہ کی درگاہ ہے۔

اس درگاہ پر اکثر زائرین اپنی حاضری تو دیتے ہیں لیکن سورج غروب ہونے کے بعد اپنے گھر کو واپس لوٹ بھی جاتے ہیں, پتھریلے راستوں سے ہو کر گھنے جنگل سے اس درگاہ پر عقیدت مند پہنچتے ہیں جہاں حضرت سید نقی رحمت اللہ علیہ اور حضرت سید تقی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دیتے ہیں۔ عقیدت مند چادر پھول پیش کر اپنے زندگی میں کامیابی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا مانگتے ہیں, تقریبا 700 سال پرانی اس درگاہ پر ادم خور جانور بھی رات کی تنہائی میں اپنی حاضری دیا کرتے تھے۔ یہی سلسلہ آج بھی اس گھنے خوفناک جنگل میں قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Urs Shareef خواجہ غریب نوازؒ کے دو مریدین کا عرس

یہ درگاہ دیہاتی علاقہ سومل پور اور فخیرہ خیڑا کے درمیان واقع جنگل کے بیچ میں موجود ہے, بذریعہ عقیدت مندو کے درگاہ کو خوبصورت انداز میں تعمیر کروا دیا گیا ہے جہاں حضرت نقی تقی سرکار کے تبرکات کی زیارت بھی عقیدت مندوں کو نصیب ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details