اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: مکرسکرانتی کی صبح پتنگ بازی کم ہوئی - اردو نیوز راجستھان

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نےمکرسکرانتی کہ موقع پر عوام سے یہ اپیل کی تھی کہ صبح 6 بجے سے 8 بجے تک پرندے اپنے لئے کھانا لینے جاتے ہیں اس لیے صبح 6 بجے سے دوپہر ایک بجے تک پتنگ بازی سے پرہیز کریں اور پرندوں کی زندگی بچائیں۔

راجستھان: مکرسکرانتی کی صبح پتنگ بازی کم ہوئی
راجستھان: مکرسکرانتی کی صبح پتنگ بازی کم ہوئی

By

Published : Jan 14, 2021, 12:18 PM IST

14 جنوری کو مکر سکرانتی کا تہوار منایا جاتا ہے،اور اس تہوار کے موقع پر پتنگ بازی کا لطف اٹھایا جاتا ہے۔

راجستھان: مکرسکرانتی کی صبح پتنگ بازی کم ہوئی

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی مکر سکرانتی عالمی سطح پر الگ ہی پہچان رکھتی ہے۔ یہاں پر مکر سکرانتی کے روز صبح سے ہی کثیر تعداد میں لوگ پتنگ بازی کرتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ لوگوں کا ہجوم پتنگ اڑاتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔ جس کی ایک وجہ سردی کی لہر بتائی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نےمکرسکرانتی کہ موقع پر عوام سے یہ اپیل کی تھی کہ صبح 6 بجے سے 8 بجے تک پرندے اپنے لئے کھانا لینے جاتے ہیں اس لیے صبح 6 بجے سے دوپہر ایک بجے تک پتنگ بازی سے پرہیز کریں اور پرندوں کی زندگی بچائیں۔

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کی اپیل کو راجستھان کی عوام نے سنجیدگی سے لیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے صبح چھ بجے سے آٹھ بجے تک پتنگیں کم نظر آئی۔

شام کو پانچ بجے سے سات بجے تک بھی پتنگ نہیں اڑا نے کی اپیل کی گئی۔دیکھنا ہوگا کہ لوگ شام کے وقت پتنگ بازی سے دور رہتے ہیں یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details