اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: بی جے پی کی سینیئر رہنما کرن ماہیشوری نہیں رہیں

کورونا وائرس کی وبا سے لڑتے لڑتے ریاست راجستھان کے ضلع راج سمند سے رکن اسمبلی اور سابق وزیر کرن ماہیشوری زندگی کی جنگ ہار گئی۔

By

Published : Nov 30, 2020, 7:06 AM IST

بی جے پی کی سینیئر رہنما کرن ماہیشوری
بی جے پی کی سینیئر رہنما کرن ماہیشوری

کرن ماہیشوری ریاست ہریانہ کے ضلع گوڑگاؤں کے میدانتا ہسپتال میں زیر علاج تھیں، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور اسی ہستپال میں انھوں نے زندگی کی آخری سانس لی۔

کرن ماہیشوری کی موت کی خبر کے ساتھ ہی بی جے پی اور ریاست راجستھان میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

گذشتہ ماہ 28 اکتوبر کو کرن ماہیشوری کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ بخار اور سانس لینے میں تکلیف ہونے کے بعد ان کی جانچ کرائی گئی تھی۔

بی جے پی کی سینیئر رہنما کرن ماہیشوری

ابتداً انہیں علاج کے لئے ادے پور کے مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم صحت میں بہتری نہیں آئی، اس کے بعد انہیں 7 نومبر 2020 کو میدانتا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

راجستھان کے گورنر کلراج مشر نے اتوار کی سہ پہر ان کی حالت جاننے کے لیے ان کے شوہر سے ٹیلیفون پر بات کی تھی۔

اسی دوران بی جے پی کی قومی نائب صدر اور سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے اور بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا وغیرہ نے بھی فون پر ان کی خیریت دریافت کی تھی۔

کرن ماہیشوری کی پیدائش 29 اکتوبر 1961 کو ہوئی۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کے ڈپٹی کمشنر کی اجمیر درگاہ پر حاضری

ان کا سیاسی سفر کافی طویل ہے، وہ جہاں رکن پارلیمان رہیں، وہیں وہ ریاست کی کابینہ وزیر بھی رہ چکی تھیں۔ بوقت انتقال وہ راج سمند سے رکن اسمبلی تھیں۔

کرن ماہیشوری کی موت کے بعد سے راجستھان قانون ساز اسمبلی کے 200 ارکان اسمبلی کی تعداد گھٹ کر اب 197 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل رکن اسبملی کیلاش تریویدی اور وزیر ماسٹر بھنور لال میگھوال بھی گذشتہ دنوں انتقال کر چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details