اجمیر: عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ غریب نوازؒ کا 810 واں 810th Urs of Khawaja Gharib Nawaz عرس مبارک کا صندل اتارا گیا۔ یہپ صندل سالانہ عرس سے ایک دن قبل مزار شریف سے اتار لیا جاتا ہے۔
حضرت خواجہ صاحب کا صندل حاصل کرنے کے لیے ملک بھر سے عقیدت مند اجمیر پہنچتے ہیں۔ زائرین کا ماننا ہے کہ یہ صندل ان کے تمام دکھ، درد اور تمام بیماریوں کو دور کرتی ہے اور سال بھر ان کے گھروں میں خوشیاں برقرار رہتی ہیں۔
خادم سید قطب الدین سخی کے مطابق خواجہ صاحب کی مزار مبارک سے صندل اتارنے کے بعد اسے زائرین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ صندل کی رسم کے بعد 'جنت' کا دروازہ بھی کھول دیا جاتا ہے۔ اس مقدس موقع پر زائرین آستانہ شریف کے باہر کھڑے رہتے ہیں اور خادم سے صندل حاصل کرنے کا انتظار کرتے ہیں۔ صندل حاصل کرنے کے لیے زائرین کا ہجوم جمع ہو جاتا ہے اور دعا کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔