اردو

urdu

By

Published : Dec 21, 2020, 1:38 PM IST

ETV Bharat / state

خواجہ غریب نواز کا 809واں عرس 12 فروری سے

عالمی مشہور و معروف سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے 809واں عرس کا 12 فروری سے آغاز ہوگا، اس موقع پر بالی ووڈ کے اداکاروں کو اجمیر شریف درگاہ سے عرس کا دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

خواجہ غریب نواز کا 809واں عرس 12 فروری سے
خواجہ غریب نواز کا 809واں عرس 12 فروری سےخواجہ غریب نواز کا 809واں عرس 12 فروری سے

درگاہ کے خادموں نے عرس کی رسم و رواج کے مطابق اپنی تیاری شروع کر دی ہیں، ڈاک، ای میل اور وہاٹس ایپ کے ذریعے کوویڈ19 کی گائڈ لائن کے تحت عرس کا دعوت نامہ بھیجا گیا ہے، خاص بات یہ ہے کہ بالی ووڈ کی جانب سے 14 فروری کو خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقعے پر چادر پیش کی جائے گی۔

خواجہ غریب نواز کا 809واں عرس 12 فروری سے

خادم سید قطب الدین سخی کے مطابق بالی ووڈ کی تمام چھوٹی بڑی ہستیاں خواجہ غریب نواز میں بیحد عقیدت رکھتی ہیں، اسی کے مدنظر بالی ووڈ کے ستاروں کو عرس کا خاص دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

اسلامی ماہ جمادالثانی کی پچیس تاریخ کو 809واں عرس کی پرچم کشائی کی رسم ادا کی جائے گی، جبکہ پہلی رجب سے عرس مبارک کا آغاز ہوگا، اس کے بعد تین رجب کو بالی ووڈ کی جانب سے پیش کی گئی چادر کی پیشی ہوگی، اس کے بعد 9 رجب یعنی 22 فروری کو بڑے کل کی رسم کے ساتھ عرس اختتام پذیر ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details