رجب ماہ کے چاند کے دیدار کے مطابق 25 یا 26 فروری سے خواجہ صاحب کا 808 ویں عرس مبارک کا آغاز ہو جائے گا۔
اس سلسلے میں اجمیر ضلع کلکٹر وش موہن شرما کی صدارت میں عرس نظام سے متعلق عہدیداران کی ایک میٹنگ قائڑ میں واقع غریب نواز مہمان خانے پر منعقد ہوئی۔
اجمیر شریف : خواجہ غریب نواز 808 ویں عرس کی تیاری حضرت خواجہ صاحب کے 808 ویں عرس مبارک میں آنے والے لاکھوں زائرین کی حفاظت اور سہولیات کے حوالے سے ضلع کلکٹر وش موہن شرما نے درگاہ سے جڑے نمائندوں سے گفتگو کر متعلقہ افسران کو مقرر وقت پر انتظام مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ۔
قائڑ میں ہوئی اس میٹنگ میں درگاہ دیوان صاحب کے نمائندے سید نصیر الدین چشتی, خادموں کی انجمن سید زادگان کے صدر سید معین حسین چشتی, انجمن شیخ زادگان کے صدر شیخ زرار چشتی, درگاہ کمیٹی صدر امین پٹھان سمیت متعلقہ محکمہ کے افسران شامل رہے۔