خواجہ غریب نواز کے چھوٹے صاحبزادے کا عرس اختتام پذیر - حضرت سید خواجہ ابو سعید چشتی کا عرس
ریاست راجسھتان کے ضلع اجمیر شریف میں حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے حضرت سید خواجہ ابو سعید چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس منعقد ہوا۔ درگاہ شریف میں سالانہ عرس کی رسم ہر سال کی طرح رواں برس بھی غلام محمد خاندان کی طرف سے چادر پیش کی گئی۔
خواجہ غریب نواز کے چھوٹے صاحبزادے کا عرس
حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے چھوٹے صاحبزادے حضرت سید خواجہ ابو سعید چیشتی رحمتہ اللہ علیہ کا عرس ہر برس کی طرح اس بار مختلف طریقے سے منایا گیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار زیادہ چہل پہل دیکھنے کو نہیں ملی۔
عقیدتمند دلارا بھائی کے مطابق ان کا پٹھان خاندان چالیس سالوں سے حضرت ابو سعید چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا پرس دھوم دھام سے مناتا آ رہا ہے۔