اکبر حسین گزشتہ11 برسوں سے ہر سال عرس کے موقع پر گجرات سے اجمیر کا سفر طئے کرتے ہیں۔
ریاست گجرات کے ضلع موربی کے گاؤں واںکانیر سے تعلق رکھنے والے فقیر اکبر حسین اس بار سائیکل کے ذریعے اجمیر پہنچے ہیں۔
اکبر حسین گزشتہ11 برسوں سے ہر سال عرس کے موقع پر گجرات سے اجمیر کا سفر طئے کرتے ہیں۔
ریاست گجرات کے ضلع موربی کے گاؤں واںکانیر سے تعلق رکھنے والے فقیر اکبر حسین اس بار سائیکل کے ذریعے اجمیر پہنچے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران فقیر اکبر حسین نے بتایا کہ وہ 12 دن قبل اپنے گاؤں سے اجمیر کے لیے روانہ ہوئے تھے، راستے میں ان کی طبیعت ناساز بھی ہوئی تھی لیکن انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور سائیکل کے ذریعے ہی اجمیر پہنچے۔
اکبر حسین خواجہ سے اپنی والہانہ محبت کا ذکر کرتے ہو ئے کہتے ہیں کہ انہیں خواجہ معین الدین چشتی سے بہت زیادہ عقیدت اور محبت ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہر برس بلا ناغہ خواجہ صاحب کے عرس کے موقع پر اجمیر آتے ہیں۔