یہاں کانگریس کا ایک بھی امیدوار پارلیمنٹ نہیں پہنچ سکا ہے، بی جے پی نے تمام 25 سیٹوں پر فتح حاصل کی ہے ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ کانگریس کی شکست کی کیا خاص وجہ رہی ہے۔
کانگریس کا ایک بھی امیدوار پارلیمنٹ نہیں پہنچ سکا ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے جب اس بارے میں تحقیقات کی تو سامنے آیا کہ کانگریس کی شکست کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اول تو آر ایس ایس اور دوسرے عوام کے تئیں مودی کی دیوانگی۔
اس کے علاوہ حال ہی میں ناگور بی جے پی کے فتحیاب رکن پارلیمان ہنومان بینیوال بھی یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ آر ایس ایس کارکنان نے ان کی پوری طرح سے مدد کی ہے اور راجستھان کے الگ الگ ضلع میں آر ایس ایس نے بی جے پی کی پوری مدد کی ہے جس کے چلتے بی جے پی نے 25 سیٹوں پر پر فتح حاصل کی۔
وہی انتخابات کے دوران بھی عوام کا یہی کہنا تھا کہ وہ نریندر مودی کو دوبارہ سے وزیراعظم دیکھنا چاہتے تھے۔