اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں خواجہ ماڈل اسکول اسٹاف نے درگاہ کمیٹی دفتر کے باہر غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مطالبات پر مظاہرہ کیا۔ خواجہ ماڈل اسکول ملازمین اپنی سیلری اور ریاستی حکومت کی اسکیم کے تحت اسٹاف کو ریگولر نوکری کے مطالبات کو لے کر احتجاجی مظاہرہ انجام دے رہے ہیں۔
درگاہ کمیٹی کے زیر نگرا اسکول انتظامات میں کوتاہی برتنے اور اسٹاف کو گزشتہ ایک برس سے سیلری میں دشواری کے سبب چھ مہینے سے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ ایسے میں اسکول ٹیچرز ریاستی حکومت پالیسی کے تحت درگاہ کمیٹی سے اپنے مطالبات پر عملی جامہ پہنانے کی بات کہہ رہے ہیں۔