اجمیر: صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت مند ملک بھر سے آکر حاضری دیتے رہے ہیں۔ انگریزوں کی حکومت سے لے کر مغل سلطنت کے حکمرانوں نے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں اپنی عقیدت کی چادر بھیجیں ہیں۔ یہی سلسلہ آج بھی جاری رکھا ہوا ہے۔خواجہ صاحب کے عرس مبارک کے موقع پر تمام سیاستدانوں کی جانب سے چادر پیش کی جاتی رہی ہے۔سیاسی رہنما اجمیر شریف درگاہ میں آکر ملک میں امن و امان کی دعا خیر مانگتے ہیں۔ خدامین خواجہ کی انجمن شیخ زادگان کے صدر شیخ سبحان چشتی نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی کی بارگاہ میں تمام چھوٹے بڑے سیاستدانوں اور حکمرانوں نے اپنی اپنی سلطنت کے دوران حاضری دی ہے۔ عقیدت کی چادر پھول پیش کرتے ہوئے منت اور مرادیں مانگی ہے۔
811th URS In Ajmer Sharif درگاہ پر انگریزوں کی حکومت سے لے کر مغل سلطنت کے حکمرانوں نے حاضری دی
خدامین خواجہ کی انجمن شیخ زادگان کے صدر شیخ سبحان چشتی نے کہا کہ خواجہ صاحب کی درگاہ پر انگریزوں کی حکومت سے لے کر مغل سلطنت کے بادشاہوں تک نے حاضری دی ہے۔ اجمیر شریف میں حاضری دینے کا سلسلہ اتنا ہی قدیم ہے جتنی یہ درگاہ۔ زائرین کی حاضری دینے کا سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا۔ 811th URS In Ajmer Sharif
یہی وجہ ہے کی آج بھی ہندوستان اور برصغیر سے سیاسی رہنماؤں اور عہدے داران کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اسٹار کی بھی چادر خواجہ کے دربار میں پیش ہوتی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگریزوں اور مغل بادشاہوں کہ ذریعہ حضرت خواجہ غریب نواز کے مزار اقدس پر پیش کی گئیں چادریں آج بھی توشہ خانے میں محفوظ ہے۔خواجہ غریب نواز کے 811 واں عرس مبارک کے موقع پر بھی سیاستدانوں کی چادر پیش کی جائے گی۔ غور طلب ہے کہ خواجہ غریب نواز کی دربار میں مانگی گئی مراد کبھی خالی نہیں جاتی، یہی وجہ ہے کہ ہر عقیدت مند اپنی اپنی حیثیت کے مطابق خواجہ صاحب کے دربار میں حاضری دیتے ہیں اور نذرانہ پیش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Khwaja Gharib Nawaz URS Sandal اجمیر شریف میں 811ویں عرس مبارک کے موقع پر رسم صندل