اجمیر: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے لیے ان کے مداحوں میں تشویش برقرار ہے۔ مذہبی مقامات پر پنت کی جلد صحتیابی اور ان کی لمبی عمر کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔ Pray For Indian Cricketer Rishabh Pant اسی درمیان عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں رشبھ پنت کے چاہنے والوں کے ساتھ خادمین نے بھی خصوصی دعائیں مانگیں۔ اجمیر شریف درگاہ کے خادم ایس ایف مبین چشتی نے کہا کہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جلد سے جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کی۔ درگاہ اجمیر شریف کے خادم سید ریحان چشتی کے مطابق رشبھ پنت کو حضرت خواجہ غریب نواز سے عقیدت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ درگاہ میں ان کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ہے۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر خادمین نے اپنی اور تمام زائرین کی جانب سے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جلد صحتیابی کے لئے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں مخملی چادریں اور پھول پیش کئے گئے۔ گدی نشین خادم ایس ایف مبین چشتی، سید ریحان معینی چشتی نے آستانہ شریف پر دعا کی ہے کہ رشبھ پنت صحتیاب ہو کر دوبارہ کھیل کے میدان میں واپس آئیں۔