اردو

urdu

ETV Bharat / state

Religious Summit in Indonesia انڈونیشیا میں مذہبی سمٹ میں اجمیر درگاہ کے خادم نے بھارت کی نمائندگی کی - آر 20 سمٹ میں اجمیر درگاہ خادم کی شرکت

علما و مشائخ بورڈ کے جنرل سکریٹری اور اجمیر درگاہ کے خادم حاجی سید سلمان چشتی نے انڈونیشیا میں مذہبی سمٹ R20 میں بھارت کی نمائندگی کی۔ Khadim of Ajmer Dargah Represented India in Indonesia

Religious Summit in Indonesia
انڈونیشیا میں مذہبی سمٹ

By

Published : Nov 16, 2022, 11:57 AM IST

بالی(انڈونیشیا): دس لاکھ سے زائد فعال اراکین اور پیرو کار والی انڈونیشیا کی سب سے بڑی اسلامی روحانی، تعلیمی، تنظیم نہدۃ العلما نے G20 سمٹ کی صدارت میں ہونے والے پہلے R20 مذہبی فورم کا جکارتہ انڈونیشیا میں انعقاد کیا۔ اس میں بھارت کی سب سے بڑی تنظیم آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ اور ورلڈ صوفی فورم کے جنرل سکریٹری اور چشتی فاؤنڈیشن اجمیر شریف کے چیئرمین حاجی سید سلمان چشتی نے مرکزی بورڈ آف نہدۃ العلماء (PBNU) کے چیئرمین کے ایچ یحیٰ چولیل استاقف (گس یحییٰ)کی ذاتی دعوت پر فورم میں بھارت کی نمائندگی کی۔ اس دوران انہوں نے R20 سمٹ میں عقیدے اور مذہب کے نام پر انتہا پسندی، بنیاد پرستی اور تشدد کے عالمی حل تلاش کے لیے بین المذاہب مکالمے کے ساتھ ساتھ بین المذاہب مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے کہا کہ عقیدے اور مذہبی رسومات کا جوہر رحم، غیر مشروط محبت، ہمدردی، دیکھ بھال اور شکر گزاری کے ساتھ سب کی خدمت کرنا ہے۔ R20 Summit in Indonesia

سید سلمان چشتی نے انڈونیشیا کے صدر ایچ ای جوکو ویڈوڈو اور نہدۃ العلما کے چیئرمین کے ایچ یحی چولیل استاقف (گس یحییٰ) کو دنیا کے سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا کی رہنمائی کرنے پر مبارکباد پیش کی، جو نوجوانوں اور شہریوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنے کی تعلیم دیتا ہے اور ریاست اور مذہب کے معاملات میں اعتدال پسند اور ترقی پسند راستے پر چلتا ہے۔

R20 فورم نے 'عالمی حل کے ایک ماخذ کے طور پر مذہب کو ظاہر کرنا اور اس کی تبلیغ کرنا مشترکہ اخلاقی اور روحانی اقدار کے لیے ایک عالمی تحریک کا موضوع اٹھایا۔ واضح رہے کہ R20 مذہبی اور عالمی مذاہب کے رہنماؤں کے لیے مکالمے کی تعمیر اور عالمی مسائل کے حل کے لیے مذہب کی شراکت سے متعلق خیالات پیش کرنے کی جگہ ہے۔ اس میں موجود تصدیق شدہ ممالک کی کُل تعداد 32 تھی۔ مجموعی طور پر 338 نمائندوں کی شرکت کی تصدیق ہوئی جن میں سے 124 کا تعلق بیرون ملک سے تھا۔ اس فورم میں پانچ براعظموں سے 45 مقررین شامل تھے۔ نہدۃ العلما کے چیئرمین گس یحییٰ کو 15ویں بین الاقوامی صوفی رنگ فیسٹیول اجمیر شریف کی طرف سے حاجی سید سلمان چشتی نے 'عالمی امن ایوارڈ' سے نوازا۔

مرکزی بورڈ آف نہدۃ العلماء (PBNU) کے چیئرمین نے G20 مذہبی فورم انڈونیشیا کا اگلا فورم بھارتی مذہبی رہنما سری رام مادھو وارانسی کے حوالے کیا۔ سری رام مادھو نے G20 کی صدارت میں آنے والے سال 2023 میں اپنے ملک بھارت میں انعقاد کے لیے خیر مقدم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نہ صرف سبھی کو برداشت کرتا ہے اور سبھی کا احترام کرتا ہے بلکہ انسانیت کے تنوع کا جشن مناتا ہے۔ ہم ایک بھارتی معاشرے کا حصہ ہیں جو تنوع کی قدر کرتا ہے۔

بھارتی صوفی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ اور بین الاقوامی سطح کے صوفیوں کی نمائندہ بھارتی تنظیم ورلڈ صوفی فورم کے نمائندے اور جنوب مشرقی ایشیا اور آسٹریلیا کی مسلم ورلڈ لیگ (MWL) کے چیئرمین شیخ عبدالرحمٰن الخیاط، انڈونیشیا کی حکومت کے نمائندے محسن صیحاب اور ہندوستان کی متعدد مذہبی شخصیات بشمول شری گووندا، شری دیو گری، سوامی مترانند، سوامی بھدریس داس و دیگر مذہبی رہنماؤں نے G20 فورم کے R20 میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details