اردو

urdu

ETV Bharat / state

Curfew Relaxed in Udaipur: اُدے پور میں کرفیو میں نرمی

راجستھان کے شہر اُدے پور میں درزی کنہیا لال قتل کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ آج مختلف تھانہ علاقوں میں 15 گھنٹے کے لیے کرفیو میں ڈھیل دی گئی۔ Situation Normal in Udaipur

Curfew in Udaipur
ادے پور میں کرفیو میں نرمی

By

Published : Jul 7, 2022, 7:16 PM IST

راجستھان:اُدے پور شہر کی دھان منڈی، گھنٹہ گھر، ہاتھی پول، امباماتا، سورج پول، سوینا، بھوپال پورہ، گووردھن ولاس، ہیرنمگری، پرتاپ نگر اور سُکھیر دھان منڈی میں جمعرات کی صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک کرفیو میں رعایت دی گئی۔ یہاں حالات آہستہ آہستہ معمول پر آ رہے ہیں۔ کرفیو سے متاثرہ علاقوں میں تمام بازار کُھلنے کے ساتھ ہی لوگ اپنی ضرورت کے سامان کی خریداری کرتے نظر آئے۔ تاہم متوفی کنہیا لال درزی کا جہاں قتل ہوا تھا اس علاقے مالداس اسٹریٹ میں ابھی بھی تاجروں نے اپنی دکانیں بند کر رکھی ہیں۔ Udaipur Murder Case

شہر میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سُپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندر شیل ٹھاکر بدھ کو مالداس اسٹریٹ پہنچ کر تاجروں سے ملاقات کی اور ان سے بغیر کسی خوف کے اپنی دکانیں کھولنے کی اپیل کی تھی۔ واضح رہے کہ 28 جون کو اُدے پور شہر کے دھان منڈی تھانہ علاقے میں کنہیا لال کا قتل ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر شہر کے ان تھانہ علاقوں میں اس دن سے اگلے احکامات تک کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

یو این آئی رپورٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details