اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کلیان سنگھ کا بیان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی' - Kalyan Singh

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کرنے سے متعلق راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کے بیان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی شمار کیا ہے اور صدر جمہوریہ سے اس کی شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/03-April-2019/2886106_dhxu87tt_400x400.jpg

By

Published : Apr 3, 2019, 1:13 PM IST


الیکشن کمیشن کے ذرائع نے منگل کو بتایا کہ اس معاملے میں تفتیش مکمل کر لی گئی ہے اور اس کے نتیجہ سے صدر جمہوریہ کو جلد ہی مطلع کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ مسٹر کلیان سنگھ آئینی عہدے پر فائز ہیں، اس لیے الیکشن کمیشن صدر جمہوریہ کو خط کے ذریعے جانچ رپورٹ سے واقف کرائے گا۔

راجستھان کے گورنر نے حال ہی میں اتر پردیش کے علی گڑھ میں ایک پروگرام میں بی جے پی کے کارکنوں اور لیڈروں سے کہا تھا کہ مسٹر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بننا چاہئے۔

کلیان سنگھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ "ہم سب بی جے پی کے کارکن ہیں۔ مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں"۔

کمیشن نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ سے معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ اس کی جانچ میںکلیان سنگھ کے خلاف الزام کی تصدیق ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details