ریاست راجستھان میں نابالغ لڑکا راجستھان یونیورسٹی کے خواتین پروفیسرز کو انٹرنیٹ کالنگ کی مدد سے ان سے بیہودہ باتیں کرتا تھا۔
خواتین پروفیسروں کو پریشان کرنے والا نابالغ گرفتار جئے پور کے نائب پولیس کمشنر راہل جین نے کہا کہ ملزم کو ہریانہ کے حسار سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کے والد جس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، اسی یونیورسٹی کے وائی فائی سے وہ پروفیسرز کو فون کرنے میں کامیاب ہوتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ 3 جولائی کو ایک خاتون پروفیسر نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ خاتون پروفیسر نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ فون کرنے والا ایک ہی شخص ہے۔پولیس ٹیم کو تفتیش کے دوران یہ اطلاع ملی کہ خاتون کے گھر میں ایک قابل اعتراض پارسل ملا تھا۔پارسل کے آئی پی ایڈرس کی مدد سے ٹیم ،نابالغ تک پہنچنے میں کامیاب ہو پائی۔