اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلو خان ماب لنچنگ کیس: فیصلہ آج متوقع - Judgment in Pehlu Khan lynching case

راجستھان کے ضلع الور میں پہلو خان کی بھیڑ کے ذریعہ پٹائی کے بعد موت کے معاملے میں آج عدالت فیصلہ سنا سکتی ہے۔

پہلو خان موب لنچنگ کیس کا آج فیصلہ

By

Published : Aug 14, 2019, 12:05 AM IST

Updated : Sep 26, 2019, 10:38 PM IST

سپریم کورٹ کے حکم پر پہلو خان ماب لنچنگ کیس بهروڑ ایڈیشنل کورٹ سے الور کے ایڈیشنل سیشن کورٹ نمبر ایک میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ تبھی سے اس معاملے کی سماعت مسلسل اسی عدالت میں جاری ہے۔
جسٹس ڈاکٹر سریتا سوامی نے دونوں فریقوں کی دلیل سننے کے بعد بدھ تک کے لیے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر یوگیندر كھٹانا نے بتایا کہ یکم اپریل 2017 کو بهروڈ تھانہ علاقے میں پہلو خان اور اس کے بیٹے، گایوں کو لے کر جا رہے تھے تبھی بھیڑ نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ علاج کے دوران چار اپریل کو پہلو خان کی موت ہوگئی تھی۔

اس معاملے کی پولیس کی طرف سے چارج شیٹ پیش ہونے کے بعد مسلسل سماعت ہوئی۔ پہلو خان کے بیٹوں سمیت 47 گواہوں کے بیان کورٹ میں درج کرائے گئے ہیں۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 10:38 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details