اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسارام کی ضمانت پر جودھپورکورٹ سماعت کرے گا - rape case

پچیس اپریل 2018 کو ، آسارام کو اپنے آشرم میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہوا تھا جس کے بعد اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

آسارام کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے پر متفق
آسارام کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے پر متفق

By

Published : Nov 24, 2020, 12:36 PM IST

راجستھان ہائی کورٹ کے جودھ پور بینچ نے اسام آشرم باپو کی ضمانت کی درخواست کی جلد سماعت پر اتفاق کیا ہے جو اس وقت جودھ پور جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہے جن پر آشرم میں ایک نابالغ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

جسسٹس سندیپ مہتا اور جج رمیشور ویاس کی سربراہی میں ہائی کورٹ بینچ نے جنوری 2021 کے تیسرے ہفتے میں اس درخواست پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سے قبل آسارام باپو نے سینئر ایڈوکیٹس جگمل چودھری اور پردیپ چودھری کے توسط سے اپنے بڑھاپے کا حوالہ دیتے ہوئے کیس کی جلد سماعت کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

واضع رہے کہ آسارام کو راجستھان پولیس نے مدھیہ پردیش کے چھھنڈواڑہ آشرم سے گرفتار کیا تھا اور یکم ستمبر 2013 کو جودھ پور لایا تھا۔ تب سے وہ جیل میں قید ہے۔

25 اپریل 2018 کو ، آسارام کو اپنے آشرم میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہوا تھا جس کے بعد اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

گذشتہ سات برسوں کے دوران سپریم کورٹ میں اپیلوں کے بعد بھی آسارام کو ضمانت نہیں دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details