اجمیر کے جے ایل این ہاسپٹل کے وارڈوں کا کافی برا حال ہے جس کے سبب نہ صرف مریضوں کو بلکہ ان کی عیادت کے لیے آنے والے رشتہ داروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہی وجہ ہے کی چند مسلم نوجوانوں اور یوتھ کانگریس کے کارکنان نے مل کر شہر کے ذمہ داران کو اس مہم سے جڑنے کی گزارش کی ہے۔
اجمیر: یوتھ کانگریس نے مریضوں کی امداد کا ذمہ اٹھایا
ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں یوتھ کانگریس نے ایک مہم شروع کی ہے جس میں ڈویژنل جواہر لال نہرو اسپتال کے وارڈ کو گود لینے کے لیے سماجی کارکن اور ڈونرز سے گزارش کی گئی ہے۔
یوتھ کانگریس
اس مہم کے تحت النور ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جے ایل این کا چلڈرن وارڈ کو گود لیا گیا ہے, اسی سلسلے میں اجمیر شریف درگاہ کے خادم سید مولانا محمد مہندی میاں نے بھی ہاسپیٹل انتظامیہ سے ملاقات کر ان کی ضرورتوں کے مطابق سازوسامان اسپتال کو فراہم کیں۔
یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر سید یاسر چشتی کا کہنا ہے کہ جس طرح مریضوں کا علاج کرنا ڈاکٹروں کا اپنا فرض ہے اسی طرح عام افراد کی بھی ذمہ داری ہے کی وہ خود بھی اسپتال اور مریضوں کی ضرورتوں کا خیال رکھیں۔