اجمیر: بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی اجمیر شریف درگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ صوفی حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کے مزار پر چادر چڑھائی اور منّت مانگی۔ درگاہ کی زیارت کے بعد جیتن رام مانجھی Jitan Ram Manjhi نے بتایا کہ انہیں خواجہ صاحب پر بہت اعتماد ہے اور وہ اکثر حاضری کے لیے درگاہ اجمیر آتے رہے ہیں Jaitan Ram Manjhi visited Ajmer Sharif۔
Jitan Ram Manjhi at Ajmer Dargah: جیتن رام مانجھی خواجہ غریب نوازؒ کے دربار میں حاضری دی - جیتن رام مانجھی نے اجمیر شریف میں حاضری دی
بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی اپنے کنبہ کے ساتھ اجمیر شریف میں خواجہ غریب نوازؒ کے دربار میں پہنچے، جہاں نے انہوں نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کیں Jitan Ram Manjhi Attended Ajmer Shareef۔

Jitan Ram Manjhi at Ajmer Dargah
ویڈیو دیکھیے۔
مانجھی نے اپنے خاندان کی خیریت کے لیے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں چادر چڑھائی اور منت کا دھاگہ بھی باندھا۔ درگاہ کے خادم سید معین چشتی نے مانجھی خاندان کو زیارت کروائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔