اردو

urdu

جھالاواڑ: مسلسل تین دن تک کورونا کیسز ملنے کے بعد چوتھے دن راحت

By

Published : May 9, 2020, 3:37 PM IST

ڈی ایم سدھارتھ سہاگ نے بتایا کہ جمعہ کے روز پہلے مرحلے میں 80 اور دوسرے مرحلے میں 33 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ یہ تمام نمونے جھالاواڑ اور جھالراپاٹن شہر سے لئے گئے تھے۔ تمام نمونے منفی پائے گئے ہیں۔'

جھالاواڑ: مسلسل تین دن تک کورونا کیسز ملنے کے بعد چوتھے دن راحت
جھالاواڑ: مسلسل تین دن تک کورونا کیسز ملنے کے بعد چوتھے دن راحت

ریاست راجستھان کے ضلع جھالاواڑ میں مسلسل تین دن تک کورونا سے متاثرہ کیس آنے کے بعد چوتھے دن ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ نے بھی تھوڑی راحت کی سانس لی ہے۔ اب تک ضلع میں مجموعی طور پر 47 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

دراصل جھالاواڑ میں گزشتہ 3 دنوں سے مسلسل کورونا انفیکشن کے واقعات پیش آرہے تھے۔ لیکن جمعہ کو ایک بھی کورونا سے متاثرہ کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

جھالاواڑ کے کلکٹر سدھارتھ سہاگ نے بتایا کہ جمعہ کے روز پہلے مرحلے میں 80 اور دوسرے مرحلے میں 33 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ یہ تمام نمونے جھالاواڑ اور جھالراپاٹن شہر سے لئے گئے تھے۔ تمام نمونے منفی پائے گئے ہیں۔'

واضح رہے کہ جھالاواڑ میں اب تک کورونا وائرس کے 47 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ جس میں 39 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

وہیں ریاست بھر میں جمعہ کے روز 152 نئے کورونا مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیز اس مہلک بیماری کی وجہ سے 4 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3579 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 103 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details