اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: جذبہ فاؤنڈیشن کے دو روزہ اقلیتی پروگرام کا اختتام - A two-day program on behalf of Jazba Foundation at Rajasthan Hajj House

راجستھان حج ہاؤس میں جذبہ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری دو روزہ اقلیتی ہونہار طلبہ اعزاز پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھاچریاواس نے شرکت کی۔

جذبہ فاؤنڈیشن کی جانب سے دو روزہ اقلیتی اعزاز پروگرام اختتام پذیر
جذبہ فاؤنڈیشن کی جانب سے دو روزہ اقلیتی اعزاز پروگرام اختتام پذیر

By

Published : Aug 25, 2021, 8:24 PM IST

پروگرام میں خطاب کے دوران پرتاپ سنگھ نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’جے پور کے مسلم اکثریتی علاقے میں ریاستی حکومت کی جانب سے جلد ہی ایک بڑا انگلش میڈیم اسکول کھولا جائے گا'۔ پرتاپ سنگھ کھاچریاواس نے کہا کہ 'راجستھان حکومت مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہی ہے اور ان کی ضرورت کے مطابق حکومت کی جانب سے اعلانات بھی کیے جاتے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی برادری میں ہونہاروں کی کمی نہیں ہے، بس ضرورت اتنی ہے کہ ان بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں موقع فراہم کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:راجستھان: ہجومی تشدد پر پی ایف آئی نے پریس نوٹ ریلیز کیا

اس موقع پر جذبہ فاؤنڈیشن کی سربراہ عروب عبدالعزیز نے بتایا کہ' اس دو روزہ پروگرام میں تقریبا 600 سے زائد ہونہار طالب علموں کو فاؤنڈیشن کی جانب سے انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی، اس دو روزہ پروگرام میں ریاستی حکومت کے نمائندوں نے بھی شرکت کرکے اقلیتی ہونہار طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details